: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ایڈیلیڈ، 10 دسمبر (ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ملی جیت سے خاصے پرجوش ہیں کہ انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے نیٹ پریکٹس کی انہیں فی الحال پرواہ نہیں کیونکہ کھلاڑیوں کو اب آرام کی ضرورت ہے۔
وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندستان نے پیر کو ایڈیلیڈ اوول میں پہلا ٹیسٹ 31 رنز سے جیت کر چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ہندستان 70 برسوں میں پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیت تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے۔