: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بالی، 4 دسمبر (یو این آئی) اولمپک میڈلسٹ ہندوستان کی پی وی سندھو نے ہفتہ کو جاپان کی اکانے یاماگوچی کے خلاف تین گیمز میں جدوجہد سے پر اور سنسنی خیز جیت درج کرکے ورلڈ ٹور فائلنس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں جگہ
بنالی۔
سندھو نے ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں یاماگوچی کو 21-15، 15-21، 21-19 سے شکست دی۔
سندھو کا فائنل میں کوریا کی اے این سی ینگ سے مقابلہ ہوگاجن کے خلاف سندھو کا 0-2 کاکیریئر ریکارڈ ہے۔