ذرائع:
ویمنس پریمیئر لیگ کے میگا نیلامی میں تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کی کھلاڑی اور ہندوستانی اسٹار آل راؤنڈر شیکھا پانڈے کی بولی 2 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ یو پی واریرز نے شیکھا پانڈے کو 2.4 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خرید کر اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔ شیکھا پانڈے صرف 40 لاکھ روپے کے بیس پرائس کے ساتھ نیلامی میں آئیں، مگر آکشن کے دوران متعدد فرنچائزیز نے ان کے لئے سخت مقابلہ
کیا، اور آخرکار یو پی واریرز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انہیں 2.4 کروڑ میں حاصل کر لیا۔شیکھا سبھاش پانڈے 12 مئی 1989 کو ضلع کریم نگر کے رام گنڈم میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی کرکٹ ان کا جنون تھا۔ 15 سال کی عمر میں انہوں نے قومی سطح پر گوا کی نمائندگی کی۔ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم میں بھی شیکھا ہمیشہ نمایاں رہیں۔ سی بی ایس ای دسویں جماعت کے امتحانات میں ٹاپر رہیں۔ ایک جانب تعلیم اور دوسری جانب کرکٹ کی پریکٹس — دونوں کو انہوں نے بیک وقت جاری رکھا۔