: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 9 اگسٹ (اعتماد) ریاستی حکومت نے کرکٹر محمد سراج کو مکان کی اراضی مختص کردی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ایک جی او بھی جاری کردیا۔ ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار مظاہرہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محمد سراج کو شہر حیدرآباد میں مکان کیلئے 600 اراضی الاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس
اعلان کے مطابق چیف منسٹر نے عہدیداروں کو فوری اثر کے ساتھ اراضی کی نشاندہی اور اس کے الاٹمنٹ کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حکومت نے محمد سراج کو جوبلی ہلز کے روڈ نمبر 78 میں 600 گز اراضی مختص کی ہے جو شیخ پیٹ منڈل میں دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کی جانب سے احکامات جاری کردیئے۔