نئی دہلی/یکم جنوری(ایجنسی) ہندوستانی ٹیم سال 2019 کی شروعات میں بھلے ہی ٹیسٹ میچ سے کر رہی ہو، لیکن کرکٹ مداحوں کی نظروں میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 پر ٹک گئی ہے، ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونا ہے، اس سے پہلے ہندوستان ایک ٹیسٹ میچ اور کم سے کم 13 ونڈے میچ کھیلے گا، ٹیسٹ میچ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جانا ہے، یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ ہوگا، ہندوستانی ٹیم اس سیریز کے دو ٹیسٹ جیت کر 2-1 سے آگئے ہے، ٹیسٹ سیریز کے بعد دونں ٹیمیں 12 جنوری سے ونڈے میچ کھیلے گی.
ہندوستان اس سال ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے تین ملکوں کے خلاف کم سے کم 13 ونڈے کھیلے گا، پہلے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا میں ہی تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی - اسکے بعد ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ دورے پر جائے گی- وہاں نیوزی لینڈ سے پانچ ونڈے میچوں کی سیریز ہوگی- اسکے بعد آسٹریلیا کی ٹیم انڈیا دورے پر آئے گی یہاں دونوں کے درمیان 5 ونڈے میچ کھیلے جائیں گے-
تاریخ | مخالف | میچ | مقام |
3-7 جنوری | آسٹریلیا | چوتھا ٹیسٹ | سڈنی |
12 جنوری. | آسٹریلیا | پہلا ونڈے | سڈنی |
15 جنوری | آسٹریلیا | دوسرا ونڈے | ایڈلیٹ |
18 جنوری | آسٹریلیا | تیسرا ونڈے | میلبورن |
23 جنوری | نیوزی لینڈ | پہلا ونڈے | نوپیر |
26 جنوری | نیوزی لینڈ | دوسرا ونڈے | ماؤنٹ
منگوائی |
28 جنوری | نیوزی لینڈ | تیسرا ونڈے | ماؤنٹ منگوائی |
31 جنوری | نیوزی لینڈ | چوتھا ونڈے | ہیملٹن |
3 فروری | نیوزی لینڈ | پانچواں ونڈے | ویلنگٹن |
6 | نیوزی لینڈ | پہلا ٹی 20 | ہیملٹن |
8 | نیوزی لینڈ | دوسرا ٹی 20 | آکلینڈ |
10 | نیوزی لینڈ | تیسرا ٹی 20 | ہیملٹن |
24 | آسٹریلیا | پہلا ونڈے | موہالی |
27 | آسٹریلیا | دوسرا ونڈے | حیدرآباد |
2 مارچ | آسٹریلیا | تیسرا ونڈے | ناگپور |
5 | آسٹریلیا | چوتھا ونڈے | نئی دہلی |
8 | آسٹریلیا | پانچوان ونڈے | نئی دہلی |
10 | آسٹریلیا | دوسرا ٹی 20 | بنگلور |
13 | آسٹریلیا | دوسرا ٹی 20 | وشاکھا پٹنم |