: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرل، 18 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئی شروعات کرنے کے ہدف کے ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف بدھ کے روز یہاں پہلے ون ڈے میں فاتحانہ آغاز کرنے اترے گی ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع گنوا یا تھا جب وہ پہلا ٹسٹ جیتنے کے بعد اگلے دو ٹسٹ ہارگئی۔
ہندوستان کی
ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان لوکیش راہل پر ٹیم کو شاندار آغاز دلانے کی ذمہ داری ہوگی فی الحال تو ٹیم کے سامنے ایک صحیح الیون کا انتخاب کرنے کا چیلنج ہوگا۔
سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کپتانی کے بوجھ سے مکمل طور پر آزاد ہونے کے بعد بلے سے کس طرح کا مظاہرہ کریں گے۔