دہلی 25 نومبر 2025 (ذرائع) پاکستان اور ہندوستان 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔کرک انفو کے مطابق ٹورنامنٹ کا شیڈول آئی سی سی منگل کو ممبئی میں جاری کرے گی۔یہ مقابلہ 2025 ایشیا کپ میں ہونے والے تین
سخت میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا ٹاکرا ہوگا۔ میچ آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور یہ ہندوستان کا گروپ مرحلے کا تیسرا میچ ہوگا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کو امریکہ نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔