: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی ) نو سال بعد عالمی کشتی چمپئن شپ میں واپسی کر رہے دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار قازقستان کے نور سلطان میں جمعہ کو فری اسٹائل مقابلوں میں اپنے 74 کلوگرام کلاس میں تاریخ دہرانے کے مضبوط ارادے سے اتریں
گے۔
سشیل 2020 کے ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کا ہدف رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہیں عالمی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سشیل نے نو سال پہلے ماسکو میں ہوئی عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو اس مقابلے میں ملک کا واحد طلائی بھی ہے۔