نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) اس سال شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستان کی سرو چی سنگھ خواتین کی 10 میٹر ایئر پیسٹل رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک شوٹر بن گئی ہیں۔
بدھ کو انٹر نیشنل شوٹنگ اسپورٹس
فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، اس سال کے شروع میں سینئر انٹر نیشنل سطح پر ڈیبیو کرنے کے بعد ، 19 سالہ سور و چی سنگھ نے 4162 پوائنٹس کے ساتھ 10 میٹر ایئر پسٹل میں عالمی نمبر ایک رینکنگ حاصل کی۔