ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے آج انڈین سپر کر اس ریسنگ لیگ (آئی ایس آر ایل) کے دوسرے سیزن کی نقاب کشائی کی، جہاں وہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے
ہیں۔
سلمان خان کے بے پناہ اثر ورسوخ ، متنوع آبادیاتی کشش اور موٹر سائیکلنگ اور فٹنس کے لیے ان کے ذاتی جذبے کے ساتھ ، آئی ایس آرایل مخصوص کھیلوں کی حدود کو عبور کر کے مرکزی دھارے کے ثقافتی رجحان میں تبدیل ہونے کے لیے تیار ہے۔