: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، 24 ستمبر (یو این آئی ) ہندستان نے مسلسل زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اب اس کے پاس افغانستان کے خلاف منگل کو ہونے والے اپنے آخری سپر -4 مقابلے میں اپنی بنچ اسٹرینتھ آزمانے کا اچھا موقع ہے ۔
ہندستان نے
گروپ میچوں میں ہانگ کانگ کو 26 رنز سے اور پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دی جبکہ سپر -4 میں اس نے بنگلہ دیش کو سات وکٹ سے اور پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی۔
دوسری طرف افغانستان نے گروپ میچوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کو شکست دے کر الٹ پھیر کی جو امیدیں روشن کی تھیں وہ سپر -4 میں پاکستان اور بنگلہ دیش سے ملی شکست سے دم توڑ گئیں۔