: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے دفتروں کو بند کردیا ہے اور اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لئے کہا
ہے۔
بی سی سی آئی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن 15 اپریل تک ملتوی کردیا تھا۔
اس کے علاوہ اس نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی ملتوی کردی تھی۔