کولمبو ، 2 مئی (یو این آئی ) مالکی مدارا ( چار وکٹ ) اور دیومی و ہنگا( تین وکٹ ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہر شیتھا سمار او یکر ما (77) اور کا ویشاد لہری (61) کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو سہ روزہ سیریز کے تیسرے یک روزہ مقابلے میں 21 گیندیں باقی
رہتے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹ سے ہرادیا ہے۔
جنوبی افریقہ ویمنز کے 235 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات خراب رہی کیونکہ اس نے تیسرے اوور میں کپتان چماری اتا پتو ( چھکے ) کو کھو دیا۔ اس کے بعد وشمی گنار تنے نے ہسینی پریرا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔