: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبو، 09 اگست (ایجنسی) سری لنکا نے اپنے سابق کپتان دنیش چنڈیمل اور اینجیلو میتھیوز کو نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اگست سے گالے میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اوپننگ مقابلے کیلئے 15 رکنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی یہ سریز ان کی عالمی ٹیسٹ
چمپئن شپ کی پہلی سریز ہوگی جس میں دو میچ کھیلے جانے ہیں۔
آسٹریلیا سیریز میں خراب فارم میں چل رہے چنڈیمل کو چھ ماہ سے زیادہ وقت کے لئے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا جبکہ آل راؤنڈر میتھیوز کو بھی طویل عرصے بعد ٹیم میں جگہ ملی ہے جس کی اعلان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے جمعہ کو کیا۔