حیدر آباد ، 5 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سن رائزرس حیدر آباد (ایس آر ایچ) میں ایڈم زیمپا کی جگہ لینے والے بلے باز اسمرن کے زخمی ہونے کے بعد ہرش دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا
ہے۔
بائیں ہاتھ کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر ہرش دوبے نے 2024-25 رنجی میں ودربھ کے لیے کھیلتے ہوئے ریکار ڈ 69 وکٹیں حاصل کیں۔
ایس آر ایچ نے انہیں 30 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔