ساؤتھمپٹن، 25 جون (یو این آئی) انڈین ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں بدھ کے روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں شکست کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف آئندہ چاراگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دو یا کم از کم ایک فرسٹ کلاس پریکٹس میچ کرانے کا خواہاں ہے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)
کے عہدیداروں نے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔
بورڈ کے ایک عہدیدار نے جمعرات کی شب بتایا کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ ہندوستانی ٹیم کے مسابقتی پریکٹس میچ کی درخواست پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے صدر ایان واٹمور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹام ہیریسن سے سے بات کریں گے۔