: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جوہانسبرگ، 28 جنوری (یو این آئی ) جنوبی افریقہ کو انگلینڈ سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے ہارنے کے ساتھ چوتھے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں چھ پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے اور ساتھ ہی اس پر 60 فیصد میچ فیس کا بھی جرمانہ لگایا گیا ہے۔
جنوبی
افریقہ اس طرح آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس کے سست اوور ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس کاٹے گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو اس سیریز میں ایک ٹیسٹ جیتنے سے 30 پوائنٹس ملے تھے لیکن چھ پوائنٹس کٹ جانے کی وجہ سے اس کے اب 24 پوائنٹس رہ گئے ہیں اور وہ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔