حیدر آباد 20 اگست (یو این آئی) ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر نہ صرف حیدر آبادی کرکٹ شائقین بلکہ پورے ملک میں ان کے مداحوں کے درمیان مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے شائقین اور ماہرین کر کٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں تینوں فارمیٹس میں شاندار کار
کردگی دکھانے والے محمد سراج کو اس بار نظر انداز کرنا انصاف کے مترادف نہیں کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر حالیہ دورہ انگلینڈ پر نظر ڈالی جائے تو سراج نے کمال کی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔
ٹسٹ سیریز میں انہوں نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ انگلش بلے بازوں کو بار بار مشکلات میں ڈالا اور ٹیم کے لیے اہم وکٹیں حاصل کیں۔