لندن، 06 اگست (یو این آئی) انگلینڈ کے سابق کرکٹر معین علی نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف مکمل ہونے والی سیریز میں ہندوستان کے محمد سراج کی شاندار کار کردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس گیند باز نے
بین الا قوامی کرکٹ میں ایک مکمل گیند باز بننے کی سمت بڑی ترقی کی ہے۔
جی ایف ایس ڈیولپمنٹس کے لندن دفتر کے حالیہ دورے کے دوران معین علی نے کہا: سراج نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔