: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 02 نومبر (یو این آئی) اولمپک چاندی کے تمغہ جیتنے والی اور عالمی چمپئن بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو نے پیر کو ایک ٹویٹ میں 'ریٹائر' کے لفظ کا استعمال کرکے سنسنی پھیلا دی جیسے ہی سندھو نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر 'ریٹائر' کا لفظ استعمال کیا ، کھیلوں کے میدان میں اچانک سنسنی پھیل گئی کہ شاید انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے لیکن سندھو نے فوری طور پر ایک طویل بیان میں واضح کیا کہ وہ کھیل سے نہیں لیکن کورونا کی وجہ سے ملک میں موجود صورتحال
اور منفی حالات سے ریٹائر ہوئی ہیں ۔
اولمپک میڈلسٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایشیا اوپن ٹورنامنٹ سے کھیل میں زبردست واپسی کریں گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھو حال ہی میں لندن چلی گئی تھیں جس کے بعد یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا اپنے کنبے اور قومی کوچ پلیلا گوپی چند سے جھگڑا ہوا ہے لیکن سندھو نے واضح کیا کہ اختلاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وہ اپنی تربیت اور فٹ نیس کا خیال رکھیں گی اور اس وجہ سے ہی وہلندن آئی ہیں ۔