سنگاپور ، 27 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے زمرے میں ایچ ایس پر نے نے سنگا پور اوپن میں منگل کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ
بنالی ہے۔
آج یہاں کھیلے گئے خواتین سنگلز کے مقابلے میں سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر دوسرے دور میں قدم رکھا۔
سندھو نے 31 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ژانگ کو 21-21،14-9 سے شکست دی۔