دی ، 9 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کار کردگی کی بدولت ٹیسٹ رینکنگ میں 15 درجے کی چھلانگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک ہم وطن جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ایجبسٹن میں پہلی اننگ میں 158 رنز بنانے والے انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے اپنے ساتھی کھلاڑی جو روٹ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اب وہ روٹ سے 18 پوائنٹس آگے ہیں۔
جو روٹ اب دوسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔