نئی دہلی، 04 ستمبر (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر شکھر دھون آن لائن سٹہ بازی ایپ ون ایکس بیٹ ( ون ایکس بیٹ) سے جڑے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) معاملے میں آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ
(ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔
سینئر افسران کی ایک ٹیم دھون سے تفتیش کر رہی ہے اور اس معاملے میں ان کا بیان درج کر رہی ہے۔
تفتیشی ایجنسی کو شبہ ہے کہ دھون کے کچھ اشتہارات اور پروموشن اس ایپ سے وابستہ تھے۔