منٹن چانگژاؤ ، 24 جولائی (یو این آئی ) انتی ہنڈا نے جمعرات کے روز چائنا اوپن 2025 بیڈ ٹورنامنٹ میں ایک بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سینئر ہم وطن اور دو بار کی اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو کو شکست دے کر خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
اسی دوران ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے انڈو نیشیا کے لیور ولی کار
نانڈو اور باگھس مولانا کو ہرا کر مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
چین کے چانگڑاؤ میں واقع اولمپک اسپورٹس سینٹر جمنیزیم میں کھیلے گئے مقابلے میں 19 سالہ انتی، جو بیڈ منٹن رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر ہیں ، نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپیئن سندھو کو ایک گھنٹہ 13 منٹ طویل میچ میں 21-19،16-21،21۔ 13 سے شکست دی۔