: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لندن، 5 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے کروشیائی ساتھی میٹ پاویک کے ساتھ مل کر گیبریلا ڈابروسکی اور جان پیئرس کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو شکست دے کر ومبلڈن کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ثانیہ میٹ کی جوڑی نے پیر
کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی جان پیئرس اور کینیڈا کی گیبریلا ڈابرووسکی کو 6-4، 3-6، 7-5 سے شکست دی۔
اس جیت کے ساتھ ثانیہ نے پانچ سال بعد کسی گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
ثانیہ پہلی بار ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔