: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/13مارچ(ایجنسی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے ننھے بیٹے کی دیکھ بھال کے ساتھ-ساتھ ٹینس کورٹ پر اپنی واپسی کے لیے بھی توجہ دے رہی ہیں، اپنی واپسی کے لیے ثانیہ جم اور ٹینس کورٹ پر گھنٹوں پسینا بہا رہی ہیں، تاکہ وہ اپنی باڈی کو پہلے جیسا شیپ میں لا سکیں، ہماری قریبی ویب سائٹ کی مانیں تو ثانیہ نے بتایا کہ وہ ٹینس کورٹ پر اپنی واپسی کے لیے ویسی ہی تیاری کررہی ہیں ، جیسے وہ ماں بننے اور اپنے حاملہ سے پہلے فٹ تھی-
ان دنوں ثانیہ خوب ورک آوٹ کررہی ہیں، اور وہ اپنی Strength اور فنٹنس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے قریب 5 گھنٹے جم میں گذار رہی ہیں، 32 سالہ ثانیہ کو سابق آسٹریلیائی کھلاڑی اور اولمپین Robert Ballard ٹریننگ دے رہے ہیں.