: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/27مارچ(ایجنسی) چاہے مشہور شخصیت ہو یا پھر عام انسان وزن کم یا زیادہ راتوں رات نہیں ہوتا، اسکے لیے آپ کو دن رات سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، مشہور شخصیات کو دیکھ کر ہم وزن کم کرنے کے لیے متاثرہوتے ہیں، لیکن انکا ڈائٹ چارٹ سبھی لوگوں کو فالو کیا جانا ممکن نہیں ہے، اگر آپ اپنے بڑے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ٹپس لے سکتی ہیں، جنہوں نے حاملہ کے بعد 5 مہینے کے اندر ہی 22 کلو وزن کم کیا.
حاملہ کے دوران ثانیہ کا وزن کافی بڑھ گیا تھا اور ان کے لیے کم کرپانا بھی ممکن نہیں تھا، لیکن ڈیلیوری کے بعد 5 مہینے کے اندر ہی انہوں نے 22 کلو وزن کم کرلیا، جب ثانیہ حاملہ تھیں تو انکا وزن 89 کلو تھا، ڈیلیوری کے 15 دن بعد ہی انہوں نے ورک آوٹ کرنا شروع کردیا، نتیجہ یہ ہوا کہ 5 مہینے بعد انکا وزن کم ہوکر 67 کلو ہوگیا.