: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی،٢٣جون(ذرائع) پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ دورے کے لئے تیاری کر رہی تھی۔ یہ دورہ بے حد ہی اہم ہے کیونکہ یہ کورونا وائرس کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور یہ پاکستان کی اس عالمی وبا کے بعد پہلی سیریز بھی ہے۔ حالانکہ منگل کو ایک خبر نے پورے پاکستان اور کروڑوں کرکٹ مداحوں کو اس وقت حیران کردیا، جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی کورونا کی چپیٹ میں آگئے۔
پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان، تیز گیند باز حارث
روف اور بلے باز حیدر علی کو کورونا ہوگیا ہے، راولپنڈی میں ان کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوا تھا جس میں انہیں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ اب ان کھلاڑیوں کا انگلینڈ دورے پر جانا مشکل ہے۔
پاکستان کے اور کھلاڑی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سب کی نظر منگل کو ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک پر رہے گی۔ دراصل شعیب ملک کا بھی کورونا ٹسٹ کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ منگل شام تک آسکتی ہے۔