: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد/19ستمبر(ایجنسی) ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ ہو اور ٹرولرس سرگرم نہ ہوں ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا اور اس مقابلہ کے دوران دونوں ممالک کےکرکٹرس سے زیادہ ٹرولرس کے نشانہ پر ثانیہ مرزا رہتی ہیں۔ ہندوسان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا نے اسلئے ان سب کا پہلے ہی حل نکال لیا ہے اور میچ شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لئے بریک لے لیا ہے، لیکن انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ کو لاگ آوٹ کرنے سے پہلے آدھی رات کو خاص
کر ٹرولرس کے لئے خاص میسیج کو پوسٹ کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہندوسان اور پاکستان کے بیچ میچ شروع ہونے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت بچا ہے۔ ایسے میں کچھ دن کے لئے سوشل میڈیا سے سائن آوٹ ہونا ہی صحیح ہوگا، کیوں کہ یہاں پر بکواس کرنے والوں کی ایک تعداد ہے جو اچھے خاصے انسان کو بھی بیمار کر سکتی ہے۔ چلو ایک حاملہ خاتون کو اکیلے رہنے دو، لیکن یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے۔