: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کوالالمپور، 09 جنوری (یو این آئی ) ہندستان کی دو اولمپک میڈلسٹ شٹلر پی وی سندھو اور سائنا نہوال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعرات کو خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ
بنا لی۔
لیکن سمیر ورما اور ایچ ایس پرنئے کی شکست کے ساتھ مرد کلاس میں چیلنج ختم ہو گیا۔
چھٹی سیڈ سندھو نے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی آیا اوهوري کو 34 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-10 21-15 سے مسلسل گیموں میں شکست دی۔