ذرائع:
روس کے ایتھلیٹ سرگئی بوئٹسوو نے 5,900 فٹ کی بلندی پر اُڑتی ہاٹ ایئر بیلون کے اوپر فٹبال کھیل کر دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کا پہلا
فٹبال میچ ہے جو ہاٹ ایئر بیلون پر کھیلا گیا۔ خطرناک کھیل کے دوران تیز ہوا، بیلون کی ہلچل اور معلق گیند ہر لمحہ جان لیوا ثابت ہوسکتے تھے، جبکہ پس منظر میں ایک ہوائی جہاز بھی نظر آتا رہا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔