: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پلیكیل، 02 ستمبر (ایجنسی ) تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کے دھماکہ خیز 48 رن اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کی 44 رنز کی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو پہلے ٹوئنٹی -20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا
نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر کشل مینڈس کی 53 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 174 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ نے ٹیلر اور ڈی گرینڈ ہوم کی تابڑ توڑ اننگز کی بدولت سری لنکا کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔