دبئی، 16 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے جو روٹ نے لارڈس میں ہندوستان کے خلاف 22 رن سے جیت کے بعد اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں دوبارہ سر فہرست
مقام حاصل کر لیا ہے۔
روٹ (888 رٹنگ پوائنٹس) نے 104 اور 40 رنوں کی اننگز کی بدولت ہم وطن ہیری بروک (862) کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 1 مقام حاصل کیا، جس سے میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔