: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آکلینڈ، 23 جنوری (یو این آئی ) وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اب ٹیم انڈیا میں اپنا مقام محفوظ نہیں مان سکتے ہیں کیونکہ کپتان وراٹ کوہلی نے پارٹ ٹائم وکٹ کیپر لوکیش راہل کی حمایت کرکے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
پنت کو حال کی ان کی مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد، کپتان وراٹ اور نائب کپتان روہت شرما
کی حمایت مل رہی تھی لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے پہلے ٹی -20 میچ کی شام وراٹ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کھلے طور پر راہل کی حمایت کر کے پنت کے سامنے مشکلیں کھڑی کر دیں۔
آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں پنت کے زخمی ہونے کے بعد راہل نے وكٹ كيپنگ کی ذمہ داری سنبھالی اور وکٹ کے پیچھے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔