: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/18جولائی(ایجنسی) انگلینڈ کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں کے لئے بدھ کو اعلان کردہ ہندستانی کرکٹ ٹیم میں بلے باز روہت شرما کو جگہ نہیں ملی ہے جبکہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والے چائنا مین گیند بازکلدیپ یادو اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے قومی ٹیم میں جگہ بنالی ہے۔
ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا
ہے۔ انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر پچھلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین مظاہرہ کرنے والے اسپنر کلدیپ کو ان کی کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آل انڈیا سینیئر سلیکٹرز کمیٹی نے لیڈس میں یکم اگست سے کھیلے جانے والے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لئے 18 رکنی ٹیم انڈیا کا انتخاب کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ تیز گیندباز بھونیشور کمار کوتیسرے ون ڈے کے دوران کمرمیں چوٹ لگ گئی تھی اور بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ کے بعد ہی ٹیسٹ ٹیم میں ان کے سلیکشن پر کوئی فیصلہ کرے گی۔