: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/19ڈسمبر(ایجنسی) کشمیر میں ہر آئے دن بند اور تشدد کی خبریں سامنے آتی ہیں لیکن اس درمیان ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے- آئی پی ایل 2019 کے لئے نیلامی میں ممبئی انڈینس نے جموں وکشمیرکے راسخ سلام ڈارپر بھروسہ کرتے ہوئے اسے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
راسخ سلام ڈارکوممبئی انڈینس نے گزشتہ روزجے پورمیں منعقدہ آئی پی ایل 2019 کے نیلامی تقریب میں 20 لاکھ روپئے کے بنیادی قیمت پرخریدا ہے۔ آئی پی ایل 2019 میں نیلامی کے بعد جموں وکشمیر کے کلگام ضلع کے رہنے والے 17 سالہ سلام ڈار جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا "یہ بے حد دلچسپ لمحہ ہے، میں اپنے جذبات کو قابومیں نہیں کرسکتا۔ کیونکہ میرا خواب سچ ثابت ہوگیا ہے۔ وہ ممبئی انڈینس میں شامل ہونے کی خوشی کو لفظوں میں نہیں بیان کرسکتے ہیں"۔
ممبئی انڈینس نے اس 17 سالہ تیز گیند بازکو موقع دیا ہے، حالانکہ اس طرح کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل نے ایک بہترین پلیٹ فارم دستیاب کیا ہے۔