: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لیڈز،19جولائی(ایجنسی) انگلش اسپنر عادل رشید کی جانب سے کپتان کوہلی کو آؤٹ کرنے والی گیند کو 'نیو بال آف دی سنچری' قرار دیا جارہا ہے۔
تیسرے ونڈے میں عادل رشید کی لیگ اسٹمپ سے کی جانے والی گیند کے بیلز پر ہٹ ہونے سے خود کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے تھے، وہ اپنی 13 ویں ایک روزہ سنچری بنانے
میں ناکام رہے تھے جب انھیں عادل رشید نے پویلین واپس بھیج دیا، انھوں نے اس میچ میں 49 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
میچ میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے جو حیران کن طور پر لیگ اسٹمپ سے ٹرن ہوکر وکٹوں میں آگھسی تھی ، کوہلی بولڈ ہونے کے بعد کافی دیر تک حیران ہوکر پچ کو دیکھتے رہے جہاں سے گیند گھومی تھی۔