: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولکتہ، 25دسمبر (یو این آئی) ہندستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے اور بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے اہم تیز گیند باز وں میں سے ایک اشوک ڈنڈا کو سلیکٹروں نے ڈسپلن شکنی کی وجہ سے 16رکنی ٹیم سے باہر کردیا ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ دائیں ہاتھ کے
گیند باز ڈنڈا کو ٹیم کے گیند بازی کوچ رندیب بوس کے ساتھ گالی گلوچ کی جس کی وجہ سے انہیں باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔
ٹیم کے کپتان ابھیمنیو ایشورن اور بوس مشق کے بعد ٹیم کی میٹنگ میں آپس میں بات چیت کررہے تھے جس دوران ڈنڈا نے بوس کو الٹے سیدھے الفاظ کہے۔