: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 15 اپریل (ایجنسی)ہندستانی سلیکٹرز نے 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ہندستانی ٹیم کا پیر کو اعلان کر دیا جس میں اوپنر لوکیش راہل، آل راؤنڈر وجے شنکر اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو جگہ ملی ہے جبکہ مضبوط دعویدار مانے جا رہے دیگر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور بلے باز امباٹي رائیڈو عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے سے چوک
گئے۔
وراٹ کوہلی ورلڈ کپ ٹیم میں کپتانی سنبھالیں گے جبکہ روہت شرما کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے دعویداروں میں راہل، وجے اور کارتک خوش قسمت رہے جبکہ کچھ وقت پہلے تک عالمی کپ ٹیم کے لئے یقینی مانے جا رہے نوجوان پنت پر سلیکٹرز نے داؤ نہیں لگایا۔