: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ اگر مڈل آرڈر بلے باز لوکیش راہل وکٹ کیپر کا کر دار ادا کرتے ہیں تو ہندوستان، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ جون میں منعقد ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں اپنی
بلے بازی کو مضبوط کر سکتا ہے۔
آؤٹ آف فارم راہل کو ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا لیکن جمعہ کو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں میچ جیتنے والی 75 رنز کی انگز کھیلی۔ ایشان کشن بھی ہندوستان کے لیے کھیل رہے تھے لیکن راہل نے وکٹ کیپر کا کر دار ادا کیا اور دوز بر دست کیچ بھی لیے۔