میلبرن 02 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نومبر میں شروع ہونے والی گھریلو ایشیز سیریز کی تیاری کے دوران آرام کریں گے ، کیونکہ اسکین میں ان کی کمر کی ہڈی میں کھنچاؤ پایا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کمنز کو مزید
نگہداشت اور بحالی کی ضرورت ہے ، اسی لیے انہیں اکتوبر میں نیوزی لینڈ اور اکتوبر نومبر میں ہندوستان کے خلاف محدود اووروں کی سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔
یہ مسئلہ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعد باقاعدہ جانچ کے دوران سامنے آیا۔