the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسلام آباد، 21 جون (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ خواتین کی قومی ٹیم اور اے کرکٹ ٹیم مختصر طرز کرکٹ کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیمیں 23 جون کو لاہور سے انٹیگا کے لیے روانہ ہوں گی اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کی خواتین کی اے کرکٹ



ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور سیریز کے تمام میچز انٹیگا میں ہوں گے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا گزشتہ 4 ماہ کے دوران یہ تیسرا بین الاقوامی دورہ ہے، اسے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ ہوئی تھی تاہم پروازیں معطل ہونے کے باعث یہ دورہ مختصر کردیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.