: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن، 05 جولائی (ایجنسی) سلامی بلے باز امام الحق (100) کی شاندار سنچری سے پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری لیگ میچ میں نو وکٹ پر 315 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی وہ عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔
پاکستان کو 315 رن بنانے کے بعد اگر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا تھا تو اسے بنگلہ دیش کو سات رنز یا اس سے کم کے اسکور پر آؤٹ کرنا
تھا لیکن بنگلہ دیش کے دو اوور میں آٹھ رن بنانے کے ساتھ ہی پاکستان عالمی کپ سے باہر ہو گیا ۔
آسٹریلیا، ہندستان ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور ہفتہ کو ہندستان اور سری لنکا اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ سے یہ فیصلہ ہوگا کہ آسٹریلیا اور ہندستان میں کون سی ٹیم نمبر ایک اور دو پر رہے گی۔