: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 21 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیگ مرحلے سے باہر ہونے اور پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام کے دہانے پر ہونے کے باوجود چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو لے کر کافی پرجوش
ہیں۔
پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد چنئی نے آخری دو میچوں میں اپنی الیون میں تبدیلیاں کیں۔
لاستھ ملنگا کی طرح گیند بازی کرنے والے سری لنکا کے متھیشا پاتھیرانا کے ساتھ ساتھ لیگ اسپنرپرشانت سولنکی اور نارائن جگدیسن کو میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا۔