: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گوہاٹی، 12 دسمبر (یو این آئی ) شہریت ترمیمی بل (سي اےبي) کے خلاف آسام میں ہو رہے احتجاج کی وجہ سے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی اور چینين ایف سی کے درمیان جمعرات کو ہونے والے مقابلے کو تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس ایل کی
جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق متعلقہ حکام کے ساتھ گزشتہ 48 گھنٹے میں بات چیت کے بعد میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شائقین، کھلاڑیوں اور لیگ کے کارکنوں کی حفاظت ان کے لئے انتہائی اہم ہے جسے ذہن میں رکھتے ہوئے احتیاطا میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔