لندن، 03 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے اسٹار کیمرون نوری نے اپنے کیریئر کی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس ٹیا فو کو شکست دے کر ومبلڈن کے تیسرے
راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔
برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی نوری نے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں امریکہ کے ٹیا فو کو 4-6،6-4 5-73-6 سے شکست دی۔
اب نوری کا اگلا مقابلہ اٹلی کے عالمی نمبر 73 میتیا بیلوچی سے ہو گا۔