: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی ، 30 ستمبر ( یو این آئی )آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے منگل کے روز کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی طرح نہیں کھیل سکتا اور کسی کو بھی اس کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہئے۔
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف سنسنی خیز جیت
میں سیمسن کی شاندار اننگز کے بعد کیرالہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سیمسن کو آئندہ وقت کا دھونی قرار دیا تھا ۔
تاہم سیمسن نے دھونی کے ساتھ اپنے موازنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی دھونی کی طرح نہیں کھیل سکتا اور نہ ہی کسی کو ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔