پیرس، 2 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی پیرا بیڈ منٹن کھلاڑی نتیش کمار نے پیر کو پیرس پیرا اولمپک 2024 گیمز میں بیڈ منٹن ایونٹ کے مردوں کے سنگلز ایس ایس 3
زمرے میں
طلائی تمغہ جیتا۔ نتیش نے آج کھیلے گئے فائنل میچ میں برٹین کے ڈینیئل بیتھل کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے بیتھل کو 21-18،14-21 اور 23-21 سے شکست دی۔