: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ویلنگٹن، 22 فروری (یو ین آئی) کین ولیمسن نے 89 رن کی کپتانی کی ذمہ داری والی اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ہندوستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا جبکہ تیز گیند باز ایشانت شرما نے تین وکٹ لے کر دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستن کو میچ میں برقرار
رکھا۔
ہندوستان نے بارش سے متاثر پہلے دن پانچ وکٹ کے نقصان پر 122 رن بنائے تھے اور دوسرے دن اس کی پہلی اننگز 165 رن پر سمٹ گئی۔
ولیمسن نے 153 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 89 رن بنائے جس کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 216 رن بنا کر پہلی اننگز میں 51 رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔