: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نسیم خان نے کھیل کود کے میدان میں زعفرانی سیاست پراعتراض کیا
ممبئی،26 جون(ایجنسی) مہاراشٹراسمبلی میں اپوزیشن کانگریس کے ڈپٹی لیڈر محمدعارف نسیم خان نے آج یہاں بورآف کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کے جانب سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لباس کوبھگوارنگ دیئے جانے کی سخت لفظوں
میں مذمت کی اورکہاکہ میدان سیاست کے بعداب کھیل کودجیسے صاف ستھرے میدان میں بھی مرکزکی بھگواحکومت کے اشاروں پربھگوا کرن ہورہاہے۔
انہوں نے الزام عائدکیاکہ بی سی سی آئی حکومت کے اشاروں پرکام کررہی ہے۔
انہوں نےسوال کیاکہ بی سی سی آئی مودی حکومت کے کس وزیرکے اشاروں پریہ فیصلہ کررہی ہے۔